Tuesday, May 14, 2024
HomeUrdu Newsواٹس ایپ صارفین پر نئی پابندیاں عائد

واٹس ایپ صارفین پر نئی پابندیاں عائد

پیغامات کے ذریعے رابطے کی مشہور ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارف کو ملنے والے پیغامات کو مزید لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے سے متعلق نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد غلط معلومات کا پھیلاؤ روکنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی مشہور ایپلی کیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا پیغام جو 5 یا زائد بار فارورڈ کیا گیا ہو اس پر نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، جس کے تحت صارف ایک وقت میں ایک سے زائد چیٹس میں یہ پیغامام نہیں بھیج سکے گا۔

دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد صارفین کے زیر استعمال ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ برس ایک پیغام یا ویڈیو کو ایک ساتھ 5 سے زائد لوگوں کو بھیجنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عالمی سطح پر فارورڈ کئے جانیوالے پیغامات میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی تھی، فارورڈ میسیجز کی نشاندہی کیلئے پیغام کے اوپر 2 تیروں والا نشان دکھایا جاتا تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایپلی کیشن کو پرسنل اور پرائیویٹ رکھنے کے عنوان کے تحت شائع کی گئی بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فارورڈ کئے جانیوالے تمام پیغامات غلط یا جھوٹے نہیں ہوتے، فارورڈ پیغامات میں اضافے کے باعث صارفین کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سے غلط معلومات پھیل سکتی ہیں، ہمارا یقین ہے کہ ایسے پیغامات کے پھیلاؤ پر قابو پانا اہم ہے تاکہ واٹس ایپ کو ذاتی معلومات کیلئے محفوظ رکھا جاسکے۔

واٹس ایپ کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحا میں اربوں کی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کو نہیں دیکھ پارہے جس کے باعث واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں پر انحصار میں کافی اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر، طبی عملہ، اساتذہ اور آئسولیشن میں موجود افراد بھی رابطے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر غلط پیغامات کئی زندگیوں کے خاتمے کا سبب بنے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں جولائی 2018ء میں بچوں کے اغواء کے جھوٹے واٹس ایپ پیغام کے باعث پھیلنے والے اشتعال میں 5 افراد کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔

جھوٹی اور غیر مصدقہ خبروں اور پوسٹ سے متعلق فیس بک کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں میسینجر کے مفت ڈیولپر ٹولز اور فیچر شامل ہیں۔

واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو بھیجے جانے والے کسی بھی پیغام کا پس منظر جاننے کیلئے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے پر بھی کام کررہا ہے

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments