Friday, May 17, 2024
HomeUrdu Newsکورونا وائرس: واٹس ایپ پرڈاکٹرسے بات کرنے کی سہولت، تانیہ ایدروس کا...

کورونا وائرس: واٹس ایپ پرڈاکٹرسے بات کرنے کی سہولت، تانیہ ایدروس کا بیان جاری

تانیہ ایدروس
معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد پاکستانی ٹیلنٹ کوبیرون ملک سےواپس لانا اور مقامی ٹیلنٹ کوسامنے لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا ڈیجیٹل پاکستان ناٹ فار پرافٹ کمپنی ہے، اس کا مقصد پاکستانی ٹیلنٹ کوبیرون ملک سےواپس لاناہے۔

تانیہ ایدروس کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کامقصدمقامی ٹیلنٹ کو سامنے لاناہیے، ڈیجیٹل پاکستان آپریشنل ہوئی نہ اس میں کوئی پیسے آئے ہیں۔

یاد رہے کورونا وائرس سے لڑنے میں ڈیجیٹل پاکستان کے کردار پر وزیرِاعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ آئدروس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک اور بڑا لاک ڈاؤن نہیں سہہ سکے گا، ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کرنا پڑے گا۔

تانیہ آئدروس کا کہنا تھا کہ ہمیں حکمتِ عملی کی بنیاد ڈیٹا پر رکھنی ہے، اس صورتحال میں مصدقہ اور ریئل ٹائم ڈیٹا موجود نہیں تو وبا محدود کرنے کے لیے ردعمل مؤثر نہیں ہوسکتا، ایسا نظام بنا لیا ہےکہ تمام صوبوں کی معلومات ایک جگہ ہوں گے، معلومات استعمال کرکے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے

ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کی سربراہ نے مزید کہا کہ جلد واٹس ایپ پرڈاکٹرسے بات کرنے کی سہولت بھی میسرہوگی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments