Tuesday, May 14, 2024
HomeUrdu Newsسیاسی و سماجی اشتہارات کی بکنگ بند، فیس بک کا اعلامیہ جاری

سیاسی و سماجی اشتہارات کی بکنگ بند، فیس بک کا اعلامیہ جاری

فیس بک

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل ویب سائٹ فیس بک نے آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سماجی مسائل پر مبنی، سیاسی اور انتخابات کی جیت سے متعلق دعوؤں کے اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کیا۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی تمام طرح کے سیاسی و سماجی اشتہارات کی بکنگ بند کردی جائے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس نے امریکی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک روز قبل صدارتی مباحثے کے دوران فیس بک پر اشتہارات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ پر اشتہارات سے انتخابات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ان کی ویب سائٹ امریکی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہیں کرے گی۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ان کی ویب سائٹ 27 اکتوبر کی شب سے 3 نومبر 2020 کی شب تک کسی بھی قسم کے سیاسی، سماجی اور انتخابات پر اثر انداز ہونے والے اشتہارات نہیں لے گی۔

خیال رہے کہ فیس بک پر ماضی میں امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے والے اشتہارات شائع کرنے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے اور 2016 میں ہونے والے انتخابات کے دوران اس پر الزام لگا گیا تھا کہ فیس بک نے ایسے اشتہارات شائع کیے جن سے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیتنے میں مدد ملی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments