اینڈرائیڈ صارفین ہوجائیں ہوشیار، صارفین کا ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش

admin

اینڈرائیڈ
موبائل سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اب نئے طریقے سے صارفین کا ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ موبائلز پر جعلی پارسل ڈیلیوری پیغامات کے ذریعے خفیہ طور پر صارفین کی ذاتی نوعیت کی معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جعلی ڈیلیوری ایس ایم ایس کے ذریعے ہیکرز موبائل نمبرز، پیغامات، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر معاشی سرگرمیوں سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ہیکرز خاص قسم کے ایپس کا استعمال کرکے جعلی ایس ایم ایس تیار کرتے ہیں اور اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل فونز پر ارسال کرتے ہیں جس کے تحت انہیں معلومات تک رسائی میں آسانی ہوتی ہے۔

جعلی پیغامات کے ذریعے سب سے پہلے جنوبی کوریا اور جاپان میں صارفین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ہیکنگ کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جن میں امریکا، برطانیہ اور چین جیسا ملک بھی شامل ہے۔