بہت جلد تمام انسانی زبانیں ختم مگر گونگے افراد بول سکیں گے۔۔۔ یہ کیسے ممکن؟ جانئے

admin

امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جو اگلے پانچ سال میں انسانی زبانوں کو ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیون مسک نے یہ پیش گوئی پوڈ کاسٹ ‘دی جو روگن ایکس پیئرنس’ میں نیورو ٹیکنالوجی کی اپنی فرم ‘نیورا لنک’ کے بارے میں گفتگو کے دوران کی۔

مسک پرامید ہیں کہ ان کی کمپنی نیورا لنک چپ کو اگلے سال کے دوران انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔

بیڑی پر چلنے والی یہ چپ انسانی کھوپڑی میں لگائی جائے گی اور اس کے الیکڑوڈز انسانی دماغ میں داخل کیے جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ چپ دماغ میں کہیں بھی کام کر سکتی ہے اور نظر کی کمزوری پر بھی قابو پا سکتی ہے جبکہ دماغ کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بولنے کی ضرورت نہیں رہے گی البتہ جذبات کی ترجمانی کے لیے شاید ان کا استعمال جاری رہے۔