تبدیلی آگئی اب ہر میدان میں، فواد چوہدری کے ٹویٹ نے دھوم مچادی۔۔۔ خوشخبری جانئے

admin

الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کی لانچنگ کے حوالے سے میں بہت پُرجوش ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اٹک آئل کی جانب سے فلیگ شپ چارجنگ کی سہولیات کا جناح ایونیو میں آغاز کیا جا رہا ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ یہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ایک اور ہدف تھا تاکہ مُلک میں ای ویہیکلز کی مستقبل کی ٹرانسپورٹ کے طور پر حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اس سے قبل کراچی کی ایک کمپنی نے ایک الیکٹرک کار متعارف کرائی جس کی قیمت محض چار لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ کمپنی نے رکشہ اور موٹر سائیکلیں بھی متعارف کرائی ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب دو لاکھ روپے اور 55 ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔