دنیا کا ایک بڑا اقدام، مریخ پر جانے والا انوکھا تجربہ، جان کر دنیا حیران

admin

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے(ناسا) کا بڑا منصوبہ منظر عام پر آگیا، ناسا اگلے ہفتے خلائی گاڑی(روور) مریخ پر روانہ کرے گا، جس کا مقصد اہم اہداف کا حصول ہے۔

ناسا اگلے ماہ 20 جولائی کو ’مارس روور‘ مریخ پر روانہ کرے گا، اس مشن کے تحت مریخ کے دھول، چٹانوں کے ٹکڑے اور ماضی کی خوردبین زندگی کے نمونے اکھٹے کیے جائیں گے۔

مریخ کو عام زبان میں لال سیارہ بھی کہا جاتا ہے، ناسا مذکورہ اہم مشن کے ذریعے مریخ سے متعلق چھپے حقائق جاننا چاہتا ہے، دھول اور چٹانوں کے ذریعے ماضی کی زندگی اور کسی مخلوق کی موجودگی جاننے کے لیے تحقیق کی جائے گی۔

 رپورٹ کے مطابق ناسا ہر 26 ماہ بعد مریخ مشن پر خلائی گاڑی روانہ کرتا ہے، اگر روور 20 جولائی کو روانہ نہیں ہوسکی تو اس منصوبے پر دوبارہ عمل کرنے کے لیے ستمبر 2022 تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

جس سے ناسا کے ’مریخ ایکسپلوریشن پروگرام‘ کے طویل مدتی مقاصد پر سنگین اثر پڑے گا۔

مشن کے تحت روور ’کینیڈی اسپیس سینٹر‘ سے مریخ کے لیے روانہ کی جائے گی جو ممکنہ طور پر 34 ملین میل سفر طے کرے گی، اور 18 فروری 2021 کو اپنا مشن مکمل کرکے زمین پر واپس پہنچے گی۔

خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ اس کا اہم مشن کا مقصد قدیم مائکروبیل زندگی کی علامات کی تلاش کرنا ہے، اس دوران مارٹین راک(چٹانوں کے ٹکڑے) اور دھول کے نمونے اکھٹے کیے جائیں گے۔