’دی ڈونکی کنگ‘ اب امریکا اور برطانیہ کے لوگوں کے لیے ہو گی دستیاب

admin

دی ڈونکی کنگ
دنیا کے 10 ممالک میں شائقین کا دل جیتنے والی پاکستان کی سب سے بڑی اینی میٹیڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ اب انگریزی زبان میں ریلیز کی جارہی ہے۔

اب امریکا اور برطانیہ کے شائقین بھی منگو کی شرارتوں کے مزے لیں گے کیوں کہ آزاد نگر کے ڈونکی کنگ اب امریکا اور برطانیہ جارہے ہیں۔

فلم ‘دی ڈونکی کنگ’ مشہور ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘ایمازون پرائم’ ویڈیو پر امریکا اور برطانیہ کے لوگوں کے لیے دستیاب ہو گی۔

ڈونکی کنگ پاکستان کی پہلی فلم ہے جسے اسپین، ترکی، روس، یوکرین،کولمبیا سمیت دنیا کے 10 ممالک میں ریلیز کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ دی ڈونکی کنگ پاکستان سنیما کی تاریخ کی پہلی اینی میٹیڈ فلم ہے جس نے ملک میں 25 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔