پیارمیں دھوکہ کھانے کے بعد سارہ خان نے کر لیا نکاح، کون ہے وہ؟؟؟

admin

 سارہ خان اور  گلوکار فلک شبیر
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر کو شادی کے لیے ’ہاں‘ کر دی۔

اداکارہ سارہ خان نے لال لباس میں ملبوس منگنی کی انگوٹھی پہنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر کو شادی کے لیے ’ہاں‘ کر دی۔

انہوں نے اپنی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے ہاں کردی ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کرنے والی سارہ خان نے منگنی کی خوبصورت تقریب کی تصویر ہیش ٹیگ ’فلک کی دلہن‘ کے ساتھ شیئر کی جس

میں فلک شبیر انہیں شادی کی پیشکش کررہے ہیں۔

دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منگنی کی تقریب کی بے شمار ویڈیوز اور تصویریں بھی شیئر کیں جس میں وہ سارہ کیلئے اپنی سریلی آواز میں گانا بھی گا رہے

  ہیں۔

ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر نے کہا کہ ’اور اُس نے ہاں کردی۔‘ منگنی کی تقریب میں سارہ خان نے لال جوڑا جبکہ فلک شبیر نے سفید پینٹ کوٹ زیب تن کیا۔

منگنی کرنے والی اس شوبز جوڑی نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان کی منگنی کی تقریب کب اور کہاں منعقد کی گئی لیکن دونوں کی جانب سے اس کا اعلان گزشتہ شام کیا گیا۔

شوبز جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کے اعلان کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر دونوں کیلئے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغام بڑی تعداد میں شیئر کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ شب سارہ اور فلک کی منگنی کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور اداکار آغا علی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم 2019 میں دونوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

آغا علی نے جمعتہ الوداع کو ساتھی اداکارہ حنا الطاف سے ایک سادہ سی تقریب میں شادی بھی کرلی ہے۔