گاڑی کی چابیاں فریج میں رکھنے کا اتنا بڑا فائدہ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

admin

فریج
کھانے پینے کی اشیاء کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے تو آپ فریج کا استعمال کرتے ہی ہوں گے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ اپنی گاڑی کو جدید دور کے چوروں سے بچانے کیلئے بھی آپ فریج کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوروں نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ’کی لیس (Keyless)‘ گاڑیوں کو چرانے کیلئے یہ حکمت عملی اختیار کرلی ہے کہ وہ گھر کے قریب کھڑے ہوکر ایک ڈیوائس کی مدد سے چابی سے موصول ہونے والے سگنل کو ہیک کرتے ہیں اور پھر ایک ٹرانسمیٹر کی مدد سے گاڑی کے قریب کھڑے چور تک پہنچاتے ہیں۔

 جس کے پاس موجود ٹرانسمیٹر سگنل موصول کرکے گاڑی کا لاک کھول دیتا ہے۔

آٹو ماہرین نے ایسے چوروں کا علاج بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ گاڑی کی چابیوں کو فریج میں رکھ دیں تو ان سے نکلنے والے سگنل کو ہیک نہیں کیا جاسکتا۔

ایسی صورت میں کارچور کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ ہیکنگ ڈیوائس کی مدد سے لاک کھولنے میں ناکام رہتے ہیں۔ آپ چابیوں کو فریج کی بجائے مائیکروویو میں بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ بھی سگنل کو بلاک کرنے کے لئے یکساں کارگر ثابت ہوتا ہے۔