بھارتی فورسز نے سفاکیت کی حدیں پار کردیں، مہوش حیات نے خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑ دیا

admin

اداکارہ مہوش حیات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 60 سالہ شخص کی شہادت پر بول پڑیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 60 سالہ شخص کی شہادت پر مہوش حیات نے خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک اس ظلم پر خاموش رہیں گے۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ظالم بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے شخص کا 3 سالہ نواسہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا لیکن اسے دلاسہ دینے والا کوئی نہیں تھا۔ 

نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتے ہوئے بے بس 3 سالہ بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر ایک بار پھر کشمیرکی آزادی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

اس افسوسناک واقعے پر اداکارہ مہوش حیات بھی چپ نہ رہ سکیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت پر دنیا کی خاموشی پر بھڑک اٹھیں۔ مہوش حیات نے کہا دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گےاس ظلم کو روکنا ہوگا۔ کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فورسز نے 60 سالہ شخص کو 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کردیا

واضح رہے گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے شخص کی شناخت بشیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول اپنے نواسے کو لے کر سامان لینے بازار گئے تھے جہاں قابض بھارتی فوج نے انہیں کار سے اتار کر گولیاں ماردیں۔