صدر مملکت مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیر بتا دی، ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کر دیا

admin

صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کھانسی، بخار، دمہ یا زکام ہے تو گھر پر نماز پڑھیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن کچھ باتوں کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں، جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے، بغلگیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں جبکہ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں، سنت اور نوافل گھر جا کر ادا کریں۔

 

واضح رہے کورونا وائرس دنیا بھر میں عوامی اجتماعات پر احتیاتی تدابیر جاری کیے جارہے ہیں، اس مہلک مرض سے ہزاروں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔