اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث خاتون کی موت واقعہ

admin

اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث خاتون کی موت واقعہ

جرمنی میں سائبر حملے کی وجہ سے خاتون کی موت کا واقعہ سامنے آیا ہے

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون کی موت کی وجہ سائبر حملے کو قرار دیا گیا ہے کیونکہ حملے کے بعد سے اسپتال کا سسٹم کام نہیں کررہا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے سسٹم نہ چلنے کی وجہ سے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کیا جس کے بعد اہل خانہ انہیں دوسرے اسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں اُن کا انتقال ہوگیا۔

جرمنی کے پراسیکیوٹر نے جمعے کے روز ڈوسیلڈورف شہر میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ موذی مرض سے لڑنے والی خاتون کو گیارہ ستمبر کی رات طبیعت خراب ہونے کے بعد یونیورسٹی کلینک لایا گیا جہاں سائبر حملے اور سسٹم نہ چلنے کی وجہ سے انتظامیہ نے اُن کے علاج سے معذرت کی۔

خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے 30 کلومیٹر پر واقع دوسرے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران انہوں نے آخری سانسیں لیں اور جب اسپتال پہنچیں تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔

سائبر کرائم یونٹ کے سربراہ کرسٹو بیبیکر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ہیکنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، کام میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

انہوں نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اسپتال کے آپریٹنگ سسٹم کو ہیک کیا جس کی وجہ سے انتظامیہ اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Comment