باکسنگ اورمارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کے لیئے تربیتی روبوٹ متعارف

admin

 باکسنگ اورمارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کے لیئے  تربیتی روبوٹ متعارف

 باکسنگ اور مارشل آرٹ کے کھلاڑی تربیت کے دوران بھوسے بھرے بیگ کو مکے مارتے رہتے ہیں لیکن اب ایک تربیتی روبوٹ پلٹ کر ان پر وار بھی کرسکتا ہے۔

اس روبوٹ کو مارشل آرٹ کے مشہور کھلاڑی برینٹ ورڈائلیز نے تیار کیا ہے۔ ایک کھلاڑی کے ساتھ مشق کرتے ہوئے ان کی کلائی پر شدید چوٹ آئی جس کے بعد انہوں نے ورزشی تربیت کرانے والے روبوٹ پر کام شروع کردیا اور تربیت میں مدد فراہم کرنے والا قدَ آدم آلہ بنایا ہے۔

اس روبوٹ کی اونچائی 12 انچ ہے جسے دیوار پر نصب کیا جاسکتا ہے لیکن اونچائی کو کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔

بجلی دینے پر اس فوم والے ڈنڈے کھلاڑی پر وار کرتے ہیں۔ فوم والےبازو 64 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے حرکت کرے ہیں جبکہ کھلاڑی روبوٹ کے سر اور دھڑ نما حصے پر مکے بازی کرسکتا ہے۔

ساڑھے چار انچ کی ٹچ اسکرین کی بدولت تین مختلف تربیتی انداز (ٹریننگ موڈ) کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح شدت کے تین درجے بھی اختیار کئے جاسکتے ہیں۔ اس دوران اسکرین پر ہر راؤنڈ، مکوں کی بارش اور دیگر کارکردگی دیکھی جاسکتی ہے۔ اسکرین کا نظام آرام اور وقفے کو بھی مدِ نظر رکھتا ہے۔

فی الحال آر ایکس ٹی ون کو کک اسٹارٹر مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اس کی قیمت 699 ڈالر سے شروع ہورہی ہے۔

Leave a Comment