برطانوی کمپنی کا دنیا کے سب سے چھوٹی اور ہلکی ڈؑرون جامنگ گن بنانے کا دعویٰ

admin

 برطانوی کمپنی کا دنیا کے سب سے چھوٹی اور ہلکی ڈؑرون جامنگ گن بنانے کا دعویٰ

سپاہیوں، سیکیورٹی افسران اور ایئرپورٹ عملے کے لیے انجانے ڈرون کسی خطرے سے کم نہیں ہوتے۔

اس کے تدارک کے لیے بہت سے اینٹی ڈرون نظام اور ہتھیار بنائے گئے ہیں لیکن اب ایک برطانوی کمپنی نے دنیا کے سب سے چھوٹی اور ہلکی ڈؑرون جامنگ گن بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس گن کو برطانوی کمپنی ڈرون ڈیفینس نے بنایا ہے اور اسے پیلاڈائن ای 1000 ایم پی کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بالکل روایتی ڈرون جامنگ گن کی طرح کام کرتی ہے اور ڈرون کی فری کوئنسی پر ریڈیو امواج خارج کرتی ہے۔ اس طرح ڈرون دو سگنلوں سے چکرا جاتا ہے یا تو بھٹک جاتا ہے یا پھر زمین پر گرجاتا ہے۔

اب چاہے ڈرون ویڈیو بنانے کا کام کرتا ہوں یا جاسوسی کے لیے ہو، ڈرون شکن پستول سے اس کا بچنا ممکن نہیں۔ بس آپ کو گن ڈرون کی سمت کرکے فائر کا بٹن دبانا ہوگا اور ڈرون کا رابطہ اپنے مرکز سے ٹوٹ جائے گا اور وہ نیچے آگرے گا یا پھر اپنے مقام پر واپس لوٹ جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس کی رینج ایک کلومیٹر ہے جس کے لیے سمتی یا کثیرسمتی اینٹینا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یک سمتی اینٹینا ڈرون کو جام کرتا ہے جبکہ کثیر سمتی اینٹینا ایک بڑے علاقے کو ڈرون سگنل سے پاک کرتا ہے۔

بلکہ یہاں تک بھی ممکن ہے کہ پیلاڈائن ای 1000 ایم پی ڈرون کو قابو کرسکتا ہے اور اس طرح ڈرون کو دوبارہ اس کے آپریٹر یا اڑنے والے مقام پر بھیجنا بھی ممکن ہے۔

یہ گن مکمل طور پر واٹر پروف ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر دو گھنٹے تک کام کرسکتی ہے۔ جبکہ منفی 20 سے 60 درجے سینٹٰی گریڈ پر بھی قابلِ عمل رہتی ہے۔ گن کا صرف ساڑھے تین کلوگرام ہے۔

Leave a Comment