چینی مٹی سے بنے برتنوں سے سجا گھر، سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز

admin

admin

چینی مٹی سے بنے برتنوں سے سجا گھر، سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز

چینی برتنوں اور نوادرات سے ان کی پسندیدگی کا آغاز 1986 سے ہوا تھا
یوں تو ہر کوئی اپنے گھر کو خوبصورت دکھانے کے لیے اپنے انداز سے اس کی تزئین و آرائش کرتا ہے جس کے لیے مہنگے فانوس اور دیگراشیاء استعمال کی جاتی ہیں اور کچھ لوگ ایسے آرٹ بناتے ہیں جو دوسروں کو ششدر کر دیتے ہیں۔

ایسے ہی چینی مٹی سے بنے ہزاروں برتنوں سے سجا گھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

ویتنام سے تعلق رکھنے والے نگوئن وین نامی شخص کو چینی مٹی سے بنے خوبصورت برتن اور نوادرات بے حد پسند ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کے 25 سال اپنے گھر کو سجانے میں وقف کیے ہیں۔

نگوئن وین نے تقریباً 10 ہزار کے قریب چینی مٹی سے بنے برتنوں سے اپنے گھر کو سجا رکھا ہے۔

چینی برتنوں اور نوادرات سے ان کی پسندیدگی کا آغاز 1986 سے ہوا تھا۔ یہ پیشہ ور کارپنٹر تھے اور لوگوں کے گھروں میں جا کر کام کیا کرتے تھے تو اس دوران انہیں چینی برتنوں سے بنی خوبصورت پلیٹیں نظر آئیں۔

نگوئن اس سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنے تمام تر پیسے چینی مٹی سے بنے خوبصورت برتنوں کو خریدنے میں لگا دیے۔

یہ چینی مٹی سے بنے برتن اپنے پڑوسیوں سمیت مختلف ممالک میں جا جا کر خریدتے ہیں اور پھر اسے اپنے گھر کی دیواروں پر سجاتے ہیں۔

ان کا گھر تقریباً 10 ہزار کے قریب چینی مٹی کے برتن سے بنی پلیٹوں اور کٹوروں سے ڈھکا ہوا ہے

Latest articles