کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: وزیراعظم پاکستان

admin

admin

کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ملک کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شہر قائد میں وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں مکمل کیے جانے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کے کردار کو سراہا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ شہر کی ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

Latest articles