گوگل اور فیس بک کے ملازمین کیلئے خوشخبری، نئی پالیسی متعارف

admin

admin

گوگل اور فیس بک کے ملازمین کیلئے خوشخبری، نئی پالیسی متعارف

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہونے والی گوگل اور فیس بک نے ملازمین کو سال کے آخر تک گھروں سے کام کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

گوگل اور فیس بک نے جلد ہی اپنے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے مگر نئی پالیسی کے تحت گھر سے کام کرنے کے معاملے میں زیادہ لچک دکھائی جائے گی۔

گوگل نے ابتدا میں گھر سے کام کرنے کی پالیسی یکم جون تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا مگر کمپنی نے اب اس میں سات ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب فیس بُک نے کہا ہے کہ وہ 6 جولائی کو اپنے دفاتر کھولے گی تاہم زیادہ تر ملازمین جو گھروں سے کام کر سکتے ہیں، وہ ایسا سال کے آخر تک کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ فیس بک ان اولین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ہے جنہوں نے اپنے ملازمین کو نہ صرف گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی بلکہ ساتھ ہی ایک ہزار ڈالر کا بونس بھی دیا تھا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس نامی مہلک وبا کے باعث اب تک جہان فانی سے دو لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کوچ کر چکے ہیں۔

 

Latest articles