سندھ حکومت نے وفاق سے کراچی ایئرپورٹ پر آئیسولیٹڈ فیسلیٹی قائم کرنے کا بڑا مطالبہ کر دیا

admin

کروناوائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر آئیسولیٹڈ فیسلیٹی قائم کی جائے۔

سندھ حکومت نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے مدد طلب کی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کروناوائرس کے 14کیسسز سامنے آئے ہیں۔

خط کے مطابق سندھ میں کرونا کے تمام مریض جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آئے، ائیرپورٹ کا انتظام وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے پاس ہے، کرناوائرس کے مشتبہ مریضوں کو ائیرپورٹ پر روکا جائے۔

’’سندھ حکومت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور معاونت کرے گی، کراچی ائیرپورٹ پر سندھ حکومت کو ڈیسک قائم کرنے کی اجازت دی جائے‘‘۔